Live Updates

رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری بلدیات اور وزیر بلدیات کو ملازمین کے براجمان ہونے سے متعلق سے خط

بدھ 21 اکتوبر 2020 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری بلدیات اور وزیر بلدیات کو ملازمین کی براجمان ہونے سے متعلق خط لکھا خط کے متن میں انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے سے ڈیپوٹیشن پر کے ایم سی،ایل ڈی اے و دیگر اداروں میں ملازمین مختلف عہدوں پر براجمان ہوئیکے ایم سی نے ڈیپوٹیشن پر آنے والے 250 ملازمین کو واپس بھیجنا شروع کردیا ہیلیکن کے ایم سی نے اپنے ملازمین کو جو ایم ڈی اے میں گئے انہیں واپس نہیں بلایا ایم ڈی اے میں کے ایم سی 35 ملازمین ہیں کیا چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کروانے میں ناکام ہوگئے ہیں چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری بلدیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری 2016 کے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کروایا جائے دیگر اداروں سے آئے ہوئے ملازمین نے غیر قانونی طور پر خود کا اعلیٰ عہدوں پر بیٹھا دیا ہے ایم ڈی اے کو غیر قانونی طور پر نقصان ہنچایا جارہا ہے سندھ حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بھی خاموش ہیایم ڈی اے میں کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں چیف سیکرٹری سندھ اس غیر قانونی عمل کے خلاف ایکشن لیں معاملہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں اٹھائیں گیایم ڈی اے میں دوسرے اداروں سے آئے جو ملازمین براجمان ہیں ان کے خلاف کاروائی کرنے کا حق رکھتے ہیں ایم ڈی اے اصل ملازمین کے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں ایم ڈی اے سونے کی چڑیا ہے جس میں جاری کرپشن کو کوئی نہیں روک سکتا ایم ڈی اے کو ٹھیک کرنے میں چیف سیکرٹری سندھ اپنا کردار ادا کریں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات