سپورٹ فائونڈیشن شکارپور کی جانب سے خواتین اور خواجہ سرؤںا کو قانونی مدددینے کیلئے پروجیکٹ کا آغاز

بدھ 21 اکتوبر 2020 17:50

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) سپورٹ فائونڈیشن شکارپور کی جانب سے خواتین اور خواجہ سرا کو قانونی مدد دینے کے لیئے ایک پروجیکٹ شروع کیا گیا، ادارے کی جانب سے پروجیکٹ کے مقاصد کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شکارپور علی رضا انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر وومین ڈولپمینٹ ڈپارٹمینٹ ریاض سومرو،سوشل ویلفیئر ادارے کہ نذیر میمن، وومین پولیس افسر شگفتہ، ڈسٹرکٹ بار کے رہنما ایڈوکیٹ نصیر لودھی، دلشیر مجید اور دیگر نے خصوصی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اسلام نے خواتین کو بڑے حقوق دیئے ہیں، خواتین کو حقوق مہیا کرنے سے معاشرہ بہتر ہوگا، انہوںنے کہا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنا ضروری ہے، تاکہ انسانی حقوق کی بالادستی ہو سکے، انہوں نے کہا کہ عورتوں کو برابر کے حقوق مہیا کیئے جائیں اورخواتین میں تعلیم کو عام کیا جائے، اس موقع پرریاض احمد بھیو، صائمہ بھٹو سمیت نوجوانوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :