واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے نجکاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

بدھ 21 اکتوبر 2020 17:50

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے نجکاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی واپڈا آفیس سے نکالی گئی جو صدر، اسٹیشن روڈ، جھاز چوک، جمانی حال سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر پہنچ کر مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی ریلی میں واپڈا ملازمین سمیت ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر خیام پٹھان، غوث بخش سنجرانی، آغا شعیب، امبر کاکیپوٹو، جانی اجن اور دیگر کا کہنا تھا واپڈا میں نجکاری کسی صورت قبول نہیںہوگی، اس موقع پر واپڈا ملازمین اور ہائیڈرو یونین کی جانب سے نجکاری نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

متعلقہ عنوان :