وزیراعظم سے اٹارنی جنرل کی ملاقات ،عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر گفتگو

بدھ 21 اکتوبر 2020 17:55

وزیراعظم سے اٹارنی جنرل کی ملاقات ،عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے ملاقات کی جس میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں زیر سماعت مختلف کیسز کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ہونے والی ملاقات میں مختلف عدالتوں اور ٹرائبیونلز میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلقہ زیر التوا مقدمات کے حل کے حوالے سے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں آئی لینڈ اتھارٹی آرڈیننس سے متعلقہ معاملات بھی زیر غور آئے ۔وزیر اعظم عمران خان نے مقدمات کی موثر پیروی کے حوالے سے اٹارنی جنرل اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :