ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، اشتہاری مفرور گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 21 اکتوبر 2020 18:00

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، اشتہاری ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات پر جہلم پولیس اشتہاری مجرمان کے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن،تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی کیٹگری Aکا مفرور اشتہاری گرفتار،تفصیلات کے مطابق ساجد محمود ایس آئی تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ نمبر243مورخہ 2020-06-17بجرم 302/324/109/34 ت پ تھانہ سٹی میں مطلوب کیٹگری A کے اشتہاری ملزم نواز خان عرف علی ولد عبدالجبار ساکن پیراغیب جہلم کو جدید سائنٹیفک طریقوں سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

عوامی و سماجی حلقوں نے جہلم پولیس کی کاشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :