ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس لائنز جہلم میں پرو موشن ٹیسٹ لسٹ Aکے امتحان کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 21 اکتوبر 2020 18:03

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس لائنز جہلم میں پرو موشن ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات پر پولیس لائنز جہلم میں پرو موشن ٹیسٹ لسٹ Aکے امتحان کا انعقاد تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 20-10-2020کو شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس لائنز جہلم میں پروموشن ٹیسٹ لسٹ Aکے امتحان کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس کی سپر ویثرن شازیہ سرور ایس پی انویسٹی گیشن جہلم نے کی ۔ امتحان میں ضلع ہذا سے کل 135پولیس جوانوں نے شرکت کی ۔ امتحان کی نگرانی کے فرائض ضلع ہذا کے تفتیشی افسران نے سر انجام دیے ۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن جہلم نے کہا کہ نتائج کی تیاری کی بھی سپر ویثرن میں خود کروں گی کسی سے بھی نا انصافی نہیں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :