بہت سے ادارے ٹکرا رہے ہیں، ٹکراؤ سے نقصان ریاست کا ہو گا،خواجہ آصف

ملک کوآئین اور قانون کے مطابق چلانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، سابق وزیر

بدھ 21 اکتوبر 2020 18:20

بہت سے ادارے ٹکرا رہے ہیں، ٹکراؤ سے نقصان ریاست کا ہو گا،خواجہ آصف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت بہت سے ادارے ٹکرا رہے ہیں،اداروں کے ٹکراؤ سے نقصان ریاست کا ہو گا۔ایک انٹرویومیں سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ اداروں کو بیٹھ کر آپس میں معاملات ٹھیک کرنے چاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت معاملہ مفاہمت کی جانب جاتا نظر نہیں آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان بھی ذاتی مفادات کی وجہ سے ٹوٹا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے میرے مخالفین کے ذریعے مجھے نقصان پہنچانے سے متعلق بات کی۔ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرہ کرنے، ایکسیڈنٹ کروانے اور میری اہلیہ کو گاڑی سے نکالنے کی باتیں کی گئیں۔سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف نے میرے حلقے میں یقین دہانی کروائی تھی کہ وہاں دھاندلی نہیں ہوگی۔ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہآرمی چیف کی ایکسٹینشن کا فیصلہ اس وقت کے حالات کے مطابق درست تھا۔ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے واضح طور پرکہا کہ ملک کوآئین اور قانون کے مطابق چلانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔