Live Updates

بلاو ل بھٹو زردار ی کی نیئر حسین بخاری کو فون کر کے کرونا سے صحت یابی پر مبارکباد دی

بدھ اکتوبر 18:20

بلاو ل بھٹو زردار ی کی نیئر حسین بخاری کو فون کر کے کرونا سے صحت یابی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے نیئر حسین بخاری کو فون کر کے کرونا سے صحت یابی پر مبارکباد دی ۔ بدھ کو چیئرمین بلاول بھٹو نے سیکررٹی جنرل پی پی پی نیر بخاری کو فون کر کے کرونا سے صحتیابی پر مبارک دی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دعا گو ہوں اللہ آپ کو جلد سے جلد مکمل صحتیاب کرے۔ انہوںنے کہاکہ میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم کیلئے گلگت جا رہا ہوں،گلگت بلتستان کے دورے میں آپکی کمی محسوس ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں عوامی رابطہ مہم میں آپ کی موجودگی کا انتظار ہو گا۔ بعد ازاں نیئر حسین بخاری کو پیپلز پارٹی مرکزی رہنما فریال تالپور نے بھی فون کر کے نیر بخاری کی خیریت دریافت کی ۔

کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات