ڈپٹی کمشنر جہلم کا الانجم فلور مل کا اچانک دورہ،سیل ریکارڈ، آٹے کا معیار اور مقدار اور ریٹ کو چیک کیاگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 21 اکتوبر 2020 18:07

ڈپٹی کمشنر جہلم کا الانجم فلور مل کا اچانک دورہ،سیل ریکارڈ، آٹے کا ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پروویز اختر نے الانجم فلور مل کا اچانک دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے رجسٹر کے مطابق سیل ریکارڈ، آٹے کے معیار، مقدار اور ریٹ کی چیکنگ کی۔ انہوں نے کنٹرول روم میں سی ی ٹی وی کیمروں کی بھی چیکنگ کی ہے، ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ ضلع میں موجود تمام فلور ملز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا چکے ہیں، فلور ملوں میں خریداروں کے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ انکی وڈیو بھی محفوظ کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ آٹا عام مارکیٹ میں 860 روپے فی 20 کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ،جبکہ ضلع میں قائم 4سہولت بازروں میںآ ٹا840روپے فی بیس کلو کے حساب سے فرخت کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس زیادہ قیمت وصول کرنے پر جرمانے اور ایف آئی آرز کا اندراج کر رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ضلع جہلم کے عوام شکایات کی صورت میں قیمت کے نام سے متعارف کروائی گئی موبائل ایپلیکیشن پر شکایات درج کروا سکتے ہیں جس کی بنیاد پر 2 گھنٹے کے اندر کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انکا کہنا تھا کہ عظیم شہری ہونے کے ناطے زائد قیمتوں پر اشیا خورد و نوش کی شکایات ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنرز دفتر میں یا 080002345 پر بذریہ ٹیلی فون درج کروائیں۔

متعلقہ عنوان :