ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر کھیوڑہ پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 21 اکتوبر 2020 18:10

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر کھیوڑہ پولیس کی کاروائی، منشیات فروش ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کاگھیرا تنگ ،چوکی کھیوڑہ کی کاروائی ،2منشیات فروش گرفتار ،تفصیلات کے مطابقحسن رضا ایس آئی انچارج چوکی کھیوڑہ نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش علی حسن ولد محسن علی ساکن محلہ جوتانیہ کھیوڑہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

ساجد داؤد اے ایس آئی چوکی کھیوڑہ نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد ندیم ولد بدو خان ساکن محلہ کریم آباد تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 10لیٹر شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :