Live Updates

وزیر اعلی عثمان بزدار سے اعجاز چوہدری اور گڈ گورننس کمیٹی کے سربراہ اعجاز منہیس کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پارٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال، کراچی میں مزار قائدؒ پر نعرے لگانے کے واقعہ کی شدید مذمت

بدھ 21 اکتوبر 2020 18:36

وزیر اعلی عثمان بزدار سے اعجاز چوہدری اور گڈ گورننس کمیٹی کے سربراہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سول سیکرٹریٹ میں پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری اور گڈ گورننس کمیٹی کے سربراہ کرنل (ر) اعجاز حسین منہیس نے ملاقات کی - ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پارٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کراچی میں مزار قائدؒ پر نعرے لگانے کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ نعرے لگا کر مزار قائدؒ کے تقدس کو پامال کیا گیااور کوئی بھی ذی شعور ایسی حرکت کا سوچ بھی نہیں سکتا- قوم اس واقعہ پر رنجیدہ ہے -ایسے عناصر ذاتی مفاد کی خاطر قومی مفاد کو بے پناہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔

نئے پاکستان میں مفاد پرست لوگوں کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن جماعتیں شفاف پاکستان کی منزل کی جانب بڑھتے سفر کو کھوٹا کرنا چاہتی ہیں۔تحریک انصاف پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہی-پنجاب میں تحریک انصاف کے عہدیداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں - پارٹی عہدیدارو ں کو ان کا جائز حق دیں گی-اعجاز چوہدری نے کہا کہ مزار قائدکی بے حرمتی کی پرزور مذمت کرتے ہیں - ایک سیاسی جماعت نے ذاتی فائدے کی خاطر بابائے قوم کے مزار پر ہلڑبازی کی - اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں -سیاسی مخالفین وزیر اعظم عمران خان کی شفاف ترین حکومت سے خائف ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات