وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفد کی سلیمان البداعی کی قیادت میں ملاقات

بدھ 21 اکتوبر 2020 18:36

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج سول سیکرٹریٹ میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفدنے ملاقات کی- وفد کی قیادت سلیمان البداعی کر رہے تھے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی ساز گار فضا ہے -غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے تمام تر سہولتیں ایک چھت تلے مہیا کی گئی ہیں - سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے این او سی کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے -سرمایہ کاروں کے لئے ماضی میں بے شمار رکاوٹیں کھڑی کی گئیں- سرمایہ کار آج پنجاب میں دل کھول کر سرمایہ کاری کریں ، انہیں ہر طرح کی سہولتیں دیں گے - متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پہلے بھی یہاں سرمایہ کاری کر رہے ہیں - متحدہ عرب امارات پاکستان کا برادر دوست ملک ہے - سرمایہ کاری سے متعلقہ فائل اب کسی جگہ نہیں رکتی- سلیمان البداعی نے کہا کہ پاکستان خصوصا پنجاب میں مزید سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں -صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔