وزیر اعلی عثمان بزدار کا معروف نعت خواں محبوب احمد ہمدانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 21 اکتوبر 2020 18:36

وزیر اعلی عثمان بزدار کا معروف نعت خواں محبوب احمد ہمدانی کے انتقال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف نعت خواں محبوب احمد ہمدانی کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محبوب احمد ہمدانی نے نعت خوانی کو منفرد انداز سے آگے بڑھایااور مرحوم نے نعت خوانی میں اپنا الگ مقام بنایا۔