عوام کے اعتماد میں220فیصد اضافہ ہوا ‘ نیب لاہور کا دعویٰ

33ہزار911شکایات موصول 73ارب 23کروڑ 70لاکھ کے ریفرنس دائرکیے‘ تین سالہ کارکردگی رپورٹ

بدھ 21 اکتوبر 2020 18:29

عوام کے اعتماد میں220فیصد اضافہ ہوا ‘ نیب لاہور کا دعویٰ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں شہریوں کانیب پر 220فیصداعتماد بڑھنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یکم اکتوبر 2017سے اکتوبر 2020کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہورکو33ہزار911شکایات موصول ہوئیں،پلی بارگین کے تحت15ارب 81کروڑ70لاکھ روپے ریکو ر کئے گئے ۔نیب لاہورنے 73ارب 23کروڑ 70لاکھ روپے کے ریفرنس دائرکیے،کیسزمیں 78فیصدملزمان کوسزائیں ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق نیب لاہورنے 3سال میں 655افرادکوگرفتارکیا، 53ارب 52کروڑ 20لاکھ روپے ریکورکیے گئے ،شہریوں نی3سال میں نیب میں دگنی شکایات جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :