پاکستان میں جغرافیہ نشاندہی قانون کے فوائد کی مکمل طور پر آگاہی نہیں ، عبد الرزاق دائود

وزارت تجارت جغرافیائی نشاندہی قانون کے تحت ثقافتی اشیاء کے تحفظ پر زور دے رہی ہے، بیان وزارت تجارت کے اقدامات سے مقامی چھوٹی و درمیانے درجے کی صنعت، کاٹیج انڈسٹری اور کسانوں کو فائدہ ہو گا،مشیر تجارت

بدھ 21 اکتوبر 2020 18:51

پاکستان میں جغرافیہ نشاندہی قانون کے فوائد کی مکمل طور پر آگاہی نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان میں جغرافیہ نشاندہی قانون کے فوائد کی مکمل طور پر آگاہی نہیں ۔ اپنے بیان میں مشیر تجارت نے کہاکہ پاکستان میں جغرافیہ نشاندہی قانون کے فوائد کی مکمل طور پر آگاہی نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ جغرافیائی نشاندہی قانون ہمارے ثقافتی ورثے بشمول زرعی اور دستکاری مصنوعات کے تحفظ کے لئے ہے۔

(جاری ہے)

مشیر تجارت نے کہاکہ تقریبا 78 زرعی اور غیر زرعی اشیاء کو پہلے سے ہی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے ہے۔ مشیر تجارت نے کہاکہ میری مقامی ایسوسی ایشن سے درخواست ہے کہ وہ رجسٹریشن کے لئے مزید مصنوعات کی نشاندہی کریں تا کہ ان کے علاقائی ورثے کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ مشیر تجارت نے کہاکہ وزارت تجارت جغرافیائی نشاندہی قانون کے تحت ثقافتی اشیاء کے تحفظ پر زور دے رہی ہے۔ مشیر تجارت نے کہاکہ وزارت تجارت کے اقدامات سے مقامی چھوٹی و درمیانے درجے کی صنعت، کاٹیج انڈسٹری اور کسانوں کو فائدہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :