خواجہ خاور رشید لاہور چیمبر کی قائمہ کمیٹی پولیس لائزن کا کنوینر مقرر

بدھ 21 اکتوبر 2020 19:02

خواجہ خاور رشید لاہور چیمبر کی قائمہ کمیٹی پولیس لائزن کا کنوینر مقرر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) پنجاب اکنامک کونسل کے چیئرمین اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئرنائب صدر خواجہ خاور رشید کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے پولیس لائزن کا کنوینر مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تقرری کا خط لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح نے خواجہ خاور رشید کے حوالے کیا۔ خواجہ خاور رشید نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاروباروں کی ترقی کے لیے امن و عامہ کے حالات بہتر ہونا بہت ضروری ہے اور اس حوالے سے سٹینڈنگ کمیٹی برائے پولیس لائزن کا کردار بہت اہم ہے۔ وہ اس کمیٹی کو پوری طرح فعال بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گی