درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ضلع جہلم میں گیارہ لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں، ممبرصوبائی اسمبلی

بدھ 21 اکتوبر 2020 19:52

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) سوہاوہ چکوال روڈ کی تعمیر کے بعد سوہاوہ چکوال روڈ کو خوبصورت بنانے کے لیے گرین پاکستان کے تحت گرین بیلٹ پر محکمہ جنگلات کی طرف سے 5280 سے زائد پودے لگائے گیے گرین بیلٹ پر شجر کاری مہم کے سلسلہ میں نچکوال روڈ نئی خانقاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم راو پرویز اختر،ایم پی اے راجہ یاور کمال، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ شرجیل شاہد اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسرسدھیر مغل، ایس ڈی او فاریسٹ طاہر محمود گوندل نے ڈی ایس پی سوہاوہ اقبال حسین کاظمی، سید واجد علی شاہ،چوہدری مسرت نواز اور گرین ٹیم سوہاوہ سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر۔ ایم پی اے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سوہاوہ و دیگران نے اپنے اپنے نام کا پودہ لگایا ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر ایم پی اے راجہ یاور کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ضلع جہلم میں ڈی ایف او کی خصوصی کاوش کی وجہ سے نو لاکھ کی بجائے ہم گیارہ لاکھ پودے لگا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سوہاوہ چکوال روڈ پر لگنے والے پودوں کی دیکھ بھال کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ جنگلات کا کٹاؤ تھا اور ہمیں موسمی تبدیلی اور ان کے اثرات سے بچنے کے لیے پودے لگانے کو اہمیت دینا ہوگی ۔.

متعلقہ عنوان :