بہائو الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں نشتوں کی بحالی کیخلاف پشتون اسٹوڈنٹس کونسل کا احتجاجی کیمپ ختم کرنے کا اعلان کردیا

بدھ 21 اکتوبر 2020 19:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) بہائو الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں نشتوں کی بحالی کیخلاف پشتون اسٹوڈنٹس کونسل کا احتجاجی کیمپ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پشتون سٹوڈنٹس کونسل کے چیئرمین محمدعرفان کے مطابق پشتون سٹوڈنٹس کونسل کا ملتان سے کوئٹہ لانگ مارچ کے بعد احتجاج کیمپ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تھامطالبات تسلیم ہونے پر احتجاج کیمپ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیںپشتون سٹوڈنٹس کونسل طلبا کی جائز حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی ،انہوں نے کہاکہ اگر آنے والے دنوں میں مطالبات نہیں مانے گئے یا ان میں تبدیلی کی گئی تو احتجاج دوبارہ شروع کرینگے،بلوچستان حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ پنجاب کے تمام یونیورسٹی میں بلوچستان کے نشستوں کو بحال کرایاہے جس پربلوچستان حکومت اور گورنر بلوچستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہمارے مطالبات تسلیم کئے ۔