مریم نواز کے کمرے پر دھاوا کس کے حکم پربولاگیا یہ واقعہ کیوں ہوا انکوائری رپورٹ کا حصہ بنایا جائے ، مسلم لیگ (ن) کا آرمی چیف سے مطالبہ

بدھ 21 اکتوبر 2020 20:28

مریم نواز کے کمرے پر دھاوا کس کے حکم پربولاگیا یہ واقعہ کیوں ہوا انکوائری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مریم نواز کے کمرے پر دھاوا کس کے حکم پربولاگیا یہ واقعہ کیوں ہوا انکوائری رپورٹ کا حصہ بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

آئی جی پولیس سندھ کو اغوا ہی اس لئے کیاگیا تھا کہ مریم نوازشریف کے کمرے پر دھاوا بولا جائے ، اس کے بغیر رپورٹ نامکمل ہوگی ۔قابل مذمت واقعہ پر مریم نوازشریف سمیت قوم کی تمام بیٹیوں سے معافی مانگی جائے اورپورٹ کا حصہ بنایاجائے ۔اگر مریم نوازشریف کا قانون تحفظ نہیں کرسکتا تو پھر قوم کی کوئی بیٹی محفوظ نہیں ۔قوم جاننا چاہتی ہے کہ یہ سب کس کے حکم پر ہوا کیوں ہوا کس نے کیا