ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

بدھ 21 اکتوبر 2020 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔فیڈرل بی ایریا کے علاقے جوہر آباد میں ڈاکو سابق ایم پی اے کامران اختر کو لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

کامران اختر نے بتایا کہ 2 موٹرسائیکل پر 4 ملزمان سوار تھے جنہوں نے انہیں گھر کے باہر سے اسلحے کے زور پر لوٹا۔ملزمان سابق رکن اسمبلی کامران اختر سے موبائل فون، نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوئے۔