عمرکوٹ،جلوسوں کی گزرگاہوں ، محفل میلاد کے مقامات کی صفائی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ شعبے فوری اقدامات کریں،ندیم الرحمن میمن

کورونا وائرس کے پیش نظر دی گی ایس او پیز پر عمل ضرور کروایا جائے، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ

بدھ 21 اکتوبر 2020 21:30

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) جلوسوں کی گزرگاہوں ، محفل میلاد کے مقامات کی صفائی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ شعبے فوری طور پر اقدامات کریں اورکورونا وائرس کے پیش نظر دی گی ایس او پیز پر عمل ضرور کروایا جائے، ان خیالات کا اظہاراڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے سوریہ بادشاھ کامپلیکس ہال عمرکوٹ میں جشن عید میلادالنبیﷺکی تقریبات منانے کے انتظامات کا جائیزہ سے متعلق منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سبھاش چندر ، ڈی ایس آر پاکستان رینجرز جاوید ، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر،ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات شہزاد احمد شیخ، محکمہ تعلیم ڈی او بلاول کنبھر،صدر پریس کلب عمرکوٹ کامریڈ رسول بخش رحمدانی اور دیگر مختلف فکر کے علماء اکرا م نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوںنے کہا جشن عید میلادالنبیﷺکے موقع پر شہر بھر میں مختلف مسجد میلاد کمیٹیوں اور انجمن کی جانب سے نکالے جانے والے جلوسوں اور دیگر محفل کے انعقاد کے سلسلے میں بھرپور اقدامات کئے جائیں صاف پانی اور بجلی کی روانی کو یقینی بنایا جائے، انہوںنے کہا کہ ضلع میںجشن عید میلادالنبیﷺشاندار طریقے سے منایا جائے گا او ر12 ربیع اول جشن عید میلادالنبیﷺمحسن اور انسانیت کا مہینہ ہے اور حضرت محمد ﷺپوری دنیا کے لیے رحمت العالمین ہیں، انہوںنے مزید کہا کہ جلوسوں اور ریلیوں میں پاکستان رینجرس اور پولیس فورس کے اہلکار بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے، ڈپٹی کمشنر نے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے تعلقوں میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس طلب کریں ، انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر عمرکوٹ کو ہدایت کی کہ 12 ربیع اول جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر اسپتالوں میں ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس کے علاوہ جلوسوں کے ساتھ ایمبولینس ، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ عامر عباس شاھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء اکرام پر زور دیا کہ 12 ربیع اول جشن عید میلادالنبیﷺ کے مہینے میں علماء اکرام پیغام رحمت العاالمین ﷺ کے ساتھ ساتھ مذہبی بھائی چاری کو بھی بڑھائیں ،۔

اس موقع پرجشن عید میلادالنبیﷺ کے جلوس اور ریلیاں نکالنے والے منتظمین کی جانب سے ضلع انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کے نمائندوں قادری عمر الدین ، نور محمد قادری ، مولوی غلام مصطفی ، حافظ عبدلرئوف ، حافظ صوبدار ، آصف ، جماعت اسلامی ، جماعت اہل سنت کے علماء اکرام نے اپنے روٹ میپ تجاویز اور مسائل پیش کئے ۔#