سرکاری افسران کا پاکستان کو درپیش چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے بہترین بین الاقوامی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے، صدر مملکت

بورڈ آف گورنرز نے سرچ کمیٹی تشکیل کر دی جو کہ ڈینزکے انتخاب کے لئے معیار اور مسودہ شرائط و ضوابط تیار کرے گی، عارف علوی کا اجلا س سے خطاب

بدھ 21 اکتوبر 2020 22:22

سرکاری افسران کا پاکستان کو درپیش چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے بہترین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کا پاکستان کو درپیش چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے بہترین بین الاقوامی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔صدر عارف علوی کی زیرِصدارت نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے انسانی حقوق ، ڈاکٹر شیریں مزاری ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ، ڈاکٹر اعجاز منیر ، ریکٹر این ایس پی پی اور بورڈ کے دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی سرکاری افسران کی استعدادِکار میں اضافے کے لئے آن لائن کورسز کا آغاز کرے ۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری افسران کا پاکستان کو درپیش چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے بہترین بین الاقوامی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

بتایاگیاکہ این ایس پی پی نے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی مدت کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے، سرکاری افسران کی 10 ہفتوں کی ٹریننگ این ایس پی پی جبکہ 4 ہفتوں کی ٹریننگ متعلقہ سپیشلائزڈ ٹریننگ ادارے کرائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ بورڈ آف گورنرز نے سرچ کمیٹی تشکیل کر دی جو کہ ڈینزکے انتخاب کے لئے معیار اور مسودہ شرائط و ضوابط تیار کرے گی۔بورڈ نے این ایس پی پی کے گریڈ17 کے افسران کی ترقی کے معاملات سے متعلق فیصلوں کی توثیق کی