پشتون اور بلوچ سردار ،نواب نوجوانوں کوتعلیم کی طرف راغب کریں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر صوبے اور ملک کی خدمت کرسکیں،لالا یوسف خلجی

بدھ 21 اکتوبر 2020 22:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) بلوچستان امن جرگہ کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ پشتون اور بلوچ سردار ،نواب نوجوانوں کوتعلیم کی طرف راغب کریں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر صوبے اور ملک کی خدمت کرسکیں ،نوجوانوں کی تعلیم سے دوری کسی بھی طرح صوبے کے مفاد میں نہیں ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں ملاقات کرنے والے طالب علموں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

لالا یوسف خلجی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کرسکتانوجوان ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں نوجوان سیاسی سرگرمیوں کی بجائے اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکو ز رکھیں تاکہ وہ مستقبل میں ملک کی باگ دوڑ سنبھال سکیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان تعلیمی لحاظ سے ملک کے دوسرے صوبوں سے بہت پیچھے ہے جب تک ہم نوجوانوں کو تعلیم نہیں دلائیں گے ہماراصوبہ اور ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کی کمی کی وجہ سے ہمارے نوجوان چپڑاسی ، قلی اور خاکروب کی نوکریاں کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پشتون اور بلوچ نواب اور سردار اورقبائلی معتبرین نوجوانوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے میں اپناکردارادا کرسکیں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر ملک اور صوبے کی خدمت کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :