پاکستان اور عمان کا فوجی شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ،معاہدہ طے پاگیا

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) پاکستان اور عمان نے فوجی شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے اس سلسلے میں دونوں ممالک کے مابین باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی وزارت دفاع کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق اس حوالے سے خصوصی تقریب گزشتہ روز مسقط میں وزارت دفاع کے احاطے میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی طرف سے عمان میں پاکستانی سفیر احسن واگن اور وزارت دفاع عمان کے سیکرٹری جنرل محمد بن ناصر بن محمد الراسبطی نے معاہدے پر دستخط کئے۔

پاکستانی وزارت دفاع کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق دوطرفہ فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے کا مقصد عمان اور پاکستان کے درمیان فوجی تعاون کے پہلوو?ں کو ایک ایسے انداز میں مرتب کرنا ہے جس سے موجودہ تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکے۔ یہ معاہدہ پاک۔عمان عمومی تعلقات بالخصوص فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :