آئی جی سندھ کا مبینہ اغوا : سندھ بار کونسل کی چیف جسٹس سے فوری از خود نوٹس لینے کی اپیل

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) سندھ بار کونسل کی جانب سے آئی جی سندھ کے مبینہ اغوا پر تشویش کا اظہار اور چیف جسٹس سے فوری از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔وائس چیئرمین سندھ بار کونسل حیدر امام رضوی نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کے مبینہ اغوا کے حوالے سے حکومت سندھ نے تصدیق کردی ہے۔ درجنوں پولیس افسراں نے چھٹی کی درخواستیں دیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس میں مداخلت کرکہ ان کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔ پولیس کے کام میں مداخلت غیر اعلانیہ مارشل لا جیسی صورتحال ہے۔ لیکن سپریم کورٹ خاموش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس اور عدلیہ اس حوالے سے سخت مقف اپنائے۔ انتظامی اور عدالتی معاملات میں فوج کی مداخلت سے فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کا فوری از خود نوٹس لیں۔