پشین کے عوام کے مرضی کے خلاف عمل درآمد کرانے کی کوشش کی تو اس کے سب مل کر بھرپور مزاحمت کریں گے ، انجمن تاجران بلوچستان

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ )سے منسلک انجمن تاجران پشین کے زیراہتمام کل پشین میں پشین کے مین بازار کی ون وے کی پوزیشن کی جبری تبدیلی کے خلاف انجمن تاجران پشین انجمن تاجران دکاندارن پشین سیاسی پارٹیوں پشین قومی جرگہ کے ممبران اور اور پشین کے سینئر تاجر ہنماوں پر مشتمل جرگہ میں دو قراردادیں پاس کی گئیں جس میں پشین انتظامیہ سیناروا ون وے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ نے پشین کے عوام کے مرضی کے خلاف عمل درآمد کرانے کی کوشش کی تو اس کے سب مل کر بھرپور مزاحمت کریں گے دوسرے قرارداد میں ایف سی کے افسران کی توجہ گرلز کالج کے کونے پر ایف سی کے بلند مورچہ جس میں کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں ہراسمنٹ کے واقعہ کے بعد والدین اور شہری خوفزدہ ہونے کے باعث یہ مورچہ اور اس میں لگے کیمرے شہریوں کیلئے تشویش کا باعث ہیں لہذا یہ جرگہ مطالبہ کرتاہے کہ گرلز کالج کے کونے پر واقع مورچہ کو ختم کر کے کسی اور طرف بنایا جائے واضح رہے کہ جرگہ سے انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا، سردار امجد خان ترین، انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری حاجی اللہ داد ترین بہادر خان میلیزئی دولت خان ترین صادق کاکڑ نصیب اللہ کلیوال حاجی اکبر کاکا شفیع ترین عینکو حاجی غازی خان حاجی امان اللہ لمڑ سمیت متعدد قبائلی سیاسی اور تاجر رہنماوں نے خطاب کیا۔