بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب بنانے اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مشترکہ کارنر میٹنگ

جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل، ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام 25اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب بنانے اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں بی این پی حلقہ 32یونٹوں کے عہدیداروں اور کارکنوں کا مشترکہ کارنر میٹنگ گزشتہ روز بلوچ کالونی مشرقی بائی پاس مگسی جرگہ ہال میں منعقد ہوا۔جس میں پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ،ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز ،انفارمیشن سیکرٹری یونس بلوچ، چیئرمین واحد بلوچ ،سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل ،سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات اسدسفیر شاہوانی ،ہدایت اللہ جتک ،ملک حسن مینگل ،ثناء مسرور بلوچ، شکاری عبدالستار بلوچ اور غلام مصطفی مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کے کارکنان اور بلوچستانی عوام 25اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسہ عام میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے یہ ثابت کریں کہ بلوچستانی باشعور عوام نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے آئین پرمکمل عملدرآمد کرانے ،پارلیمنٹ کی بالادستی ،جمہوریت کی حکمرانی ،عدلیہ اور میڈیا کی آزادی ،ملک میں قومی سوال کو حل کرنے ،مکمل صوبائی خودمختاری کے حصول کیلئے طویل ترین جدوجہد اور قربانیاں دیتے ہوئے جدوجہد میں مصروف عمل رہے ہیں اور ہمیشہ ملک میں انسانی مساوات ،سماجی انصاف ،حقیقی عوام کی حق حکمرانی ،واک واختیار ،قوموں کی تہذیب وتمدن ،شناخت کیلئے حقیقی فیڈریشن کے قیام میں اپنا بھرپور سیاسی کرداراداکیا لیکن غیر جمہوری ونادہندہ قوتوں نے ہمیشہ عوام کی حق رائے دہی کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کرکے ایسے قوتوں کو عوام پرمسلط کیا جس کے نتیجے میں آج ملک اور صوبے شدید سیاسی ،سماجی بحرانوں اور کشمکش کاشکارہے ،جب بھی ہمارے قومی اکابرین نے انسانی حقوق ،صوبے کی عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی تو طرح طرح کے القابات سے نواز کر قید وبند،ظلم وجبر ،ذہنی کیفیت سے دوچار کرایاگیا تاکہ حکمرانی ایسے لوگوں کے حوالے کی جاسکیں جو عوام اور صوبوں کے اجتماعی حقوق کے تحفظ اور دفاع کی بجائے محض اپنے ذاتی ،گروہی ،مفادات کیلئے بات کریں ،انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کے محبوب قائد سرداراخترجان مینگل کے خلاف ممکنہ قرارداد جمع کرانے کی بھی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی بوکھلاہت ،غیرمنفی وغیر جمہوری ہتھکنڈہ قراردیتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں میں حق وانصاف اور سچائی سننے کی صلاحیت نہیں ہے اور وہ اپنے گناہوں اور کرپشن کو چھپانے کیلئے ملک اور بلوچستان کے ایک مقبول عوامی ہر دل عزیز رہنماء کے خلاف ایسے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں اس سازشوں کو یہاں کی عوام کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے اور اس ناروا اقدام کے خلاف 25اکتوبر کو کوئٹہ ہاکی چوک پر پی ڈی ایم کے جلسے میں اپنا شدید سیاسی وجمہوری انداز میں شرکت کرکے شدید ردعمل کااظہار کرینگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر 25اکتوبر کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور دوستوں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ۔اس موقع پر کامریڈ عبدالحئی مینگل ،دولت خان مگسی ،صالح محمدرند،سمندرخان مگسی ،ریاض ،امتیاز حسین مگسی ،محمدہاشم سمیت ودیگر عہدیداران وکارکنان بھی موجود تھے