سوراب، تیز رفتارمزڈا ٹرک نے کار اور ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مارد،موٹرسائیکل سوار جاںبحق ،کار میں سوارچارافراد زخمی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 00:01

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) کوئٹہ کراچی شاہراہ نغاڑ کے مقام پر تیز رفتارمزڈا ٹرک نے کار اور ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جمعہ خان عمرانی نامی شخص جاںبحق جب کہ کار میں سوارچارافراد زخمی ہوگئے، جن میں میں خواتین اور مرد شامل ہیں، جان بحق و زخمیوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب منتقل کیا گیا جہاں ایم ایس ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی اور ڈاکٹر سمیع اللہ حسنی کی موجودگی میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا جبکہ نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب اللہ خان موسی خیل بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب پہنچ گئے جہاں انہوں نے ڈاکٹرز اور عملہ کو زخمیوں کی ہرممکن علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کی تاکید کی پولیس زرائع کے مطابق حادثے کے زمہ دار مزدا ٹرک ڈرائیورموقع سے فرار ہوچکا ہے جس کے ردعمل میں جاں بحق شخص کے لواحقین عمرانی قبیلے کیافراد نیاحتجاج کرتے ہوئے نغاڑ کے مقام پر قومی آر سی ڈی شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا تاہم ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب اللہ خان موسی خیل اور دیگر آفیسران سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرکے قومی شاہراہ کو کھول دیا