کراچی میں رہائشی عمارت میں دھماکے کا معاملہ، بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف زہریلا پراپیگنڈہ شروع کردیا

بھارتی میڈیا اپنی احمقانہ خواہش کو خبر بنا کر چلاتا رہا کہ کراچی میں دو فریقین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں، ایسی جھوٹی خبر چلانے پر سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گیا، دنیا کا جھوٹا ترین میڈیا قرار

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 21 اکتوبر 2020 22:10

کراچی میں رہائشی عمارت میں دھماکے کا معاملہ، بھارتی میڈیا نے پاکستان ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء) بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف احمقانہ پراپیگنڈہ شروع کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کراچی میں دو اداروں کے درمیان جھڑپوں کی جھوٹی خبریں چلاتا رہا ۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر بنا کر چلاتا رہا کہ کراچی میں دو فریقین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔

اس جھوٹ پر دنیا بھر میں آج دن بھر بھارتی میڈیا کا مذاق اڑایا جاتا رہا اور اسے دنیا کا جھوٹا ترین میڈیا قرار دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کی اس شرم ناک مہم میں بعض بڑے بھارتی نیوز چینل بھی شامل تھے ۔ بھارتی میڈیا نے کہا کہ کراچی کے علاقے ’گلشن باغ‘ میں جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں، جھڑپیں تو ایک طرف کراچی میں تو ’گلشن باغ‘ نام کا کوئی علاقہ تک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

گلشن اور باغ کا تو مطلب بھی ایک ہی ہے، کراچی میں تو کیا پورے پاکستان میں اس نام کا کوئی علاقہ موجود نہیں ہے ۔ ایسا احمقانہ نام متعصب بھارتی میڈیا کو ہی سوجھ سکتا تھا۔ اس شرم ناک جھوٹ کو پھیلانے میں بھارتی چینل سی این این نیوز 18، اوپ انڈیا اور ٹائمز ناؤ جیسے میڈیا ادارے شامل تھے۔ واضح رہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین و صحافیوں نے بھارتی پراپیگنڈے کا بھرپور مذاق اڑایا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ایک پیغام میں پاکستانی وکیل ریما عمر نے کہا کہ بھارتی میڈیا فکشن کو خبر بنا کر پیش کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی میڈیا کی خوب کلاس لی اور مذاق اڑاتے رہے۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے آج صبح سے پراپیگنڈہ کیا جاتا رہا ہے کہ کراچی میں گلشن باغ نامی علاقے میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں ۔