نائیجیریا میں مقیم اسلامی جمہوریا پاکستان کے سفیر احمد علی سروہی نے ،جمہوریا نائیجیر کے وزیر دفاع اسوفو کٹامبے سے ملاقات کی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 00:04

نیامی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) نائیجیریا میں مقیم اسلامی جمہوریا پاکستان کے سفیر احمد علی سروہی نے ،جمہوریا نائیجیر کے وزیر دفاع اسوفو کٹامبے سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران سفیر نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

دونوں شخصیات نے دو طرفہ تعلقات،سلامتی، دہشتگردی کی بیخ کنی اور مختلف شعبہ ہائے میں تعاون پر اتفاق کیا۔انہوں نے دفاع کے شعبے میں سلامتی اور انٹیلیجنس شیئرنگ پر بھی زور دیا۔پاکستان کے سفیر نے پاکستان کے وزیر دفاع کے جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا،جس پر نائجیر کے وزیر دفاع نے گرمجوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :