#جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاری کے سلسلے میں کوئٹہ اور دیگر زونز پارٹی جھنڈے لگانے کا سلسلہ شروع

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:50

&کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام 25 اکتوبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاری کے سلسلے میں کوئٹہ اور دیگر زونز پارٹی جھنڈے لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کی نگرانی سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد کررہے ہیں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے کوئٹہ شہر سمیت دیگر علاقوں میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاری کے سلسلے میں جھنڈے لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور ساتھ ہی شعبہ اطلاعات کے ضلعی سیکرٹری عبدالغنی شہزاد نے سوسل میڈیا اور معاونین اطلاعات کو بھی متحرک کر دیا ہے تاکہ پبلسٹی زیادہ سے زیادہ کریں اور باقاعدہ کام کا آغاز بھی کردیا ہے آج 22 اکتوبر کو تین بجے انصار اسلام کے سالار عبدالمجیب میاں خیل کے زیرصدارت اجلاس طلب کر لیا ہے اس کے علاوہ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی دفتر میں تشریحی مہم کے سلسلہ میں خصوصی سیل قائم کر دیا ہے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع ‘ آغا محمود شاہ سمیت صوبائی اراکین اسمبلی اور کارکنان دن رات وہاں موجود ہیں ۔