)ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے،رہنما جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ‘ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی شیخ الحدیث مولانا نیازمحمد ‘حاجی دادمحمد ‘ مولانا محمد ابراہیم نے کہا کہ ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے اسلامی نظام سے ملک امن، سکون، انصاف، اخوت اور مساوات اور ہم آہنگی کا گہوارہ بن جائے گا 72سالوں سے ملک وقوم ہر طرف سے مشکلات میں گھیریہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ دین اسلام کے نفاذ اورقائم رکھنے کی ذمہ دارہے اللہ اور رسول کی اطاعت اور اسلامی اصولوں کی پاس داری کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پر بننے والاریاست میں آج تک اسلامی نظام کے حوالہ سے عملاکچھ بھی نہیں کیے تمام دعوے اور وعدے کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے ہر حکمران برسراقتدار آتے ہی عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیتے ہیں ملک وقوم کوبحرانوں سے نجات چہروں اورنعروں سے نہیں ایک حقیقی نظام سے ہی مل سکتی ہیانہوں نے کہاکہ موجودہ فرسودہ نظام میں راہزنوں اور راہبروں کے درمیان تمیز ختم ہو چکی

متعلقہ عنوان :