کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، پاکستان نے ترکش ایئر لائن کو جرمانہ کردیا

ترکش ایئر لائن میں ایک شخص نے مالی سے استنبول تک سفر کیا لیکن اس کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا گیا، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کروانے پر جرمانہ عائد کیا گیا، سی اے اے نے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ کو جرمانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعرات 22 اکتوبر 2020 01:04

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، پاکستان نے ترکش ایئر لائن کو جرمانہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکش ایئر لائن کو جرمانہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکش ایئر لائن کو ایک لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی اے اے نے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ کو جرمانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق ترکش ایئرلائن پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

ترکی بی کیٹیگری ممالک میں شامل ہے جہاں سے آنے والے ممالک کا کورونا ٹیسٹ لازمی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ترکش ایئر لائن میں ایک شخص نے مالی سے استنبول تک سفر کیا لیکن اس کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا گیا تھا۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کروانے پر سی اے اے نے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

مالی سے استنبول سفر کرنے والے شخص سے پاکستانی سفارتخانے نے رابطہ کر کے تصدیق کی۔

پاکستانی سفارتخانے نے سول ایوی ایشن اتھاارٹی کو غیر ملکی ایئر لائن کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل حکومت پاکستان نے قطر ایئر لائنز کی بین الاقوامی پرواز میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایئرلائن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردی تھا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق قطر ایئرلائنز کی پرواز میں ایس او پی پیز کی خلاف ورزی کے نتیجے میں مسافروں کی صحت اور حفاظت کے ساتھ ساتھ ایئرپرٹ پر کام کرنے والے اہلکاروں کو بھی خطرہ لاحق ہوا۔

ایوی ایشن ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری اور ترجمان عبدالستار کھوکھر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قطر ایئر لائنز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ ایئرلائنز کووڈ 19 کے ٹیسٹ اور قرنطینہ وغیرہ پر ہونے والے تمام اخراجات کے لیے بھی ذمہ دار ہوگی۔