جائیں جا کر ایجنسیوں سے کہیں جن کے کہنے پر آپ ویڈیوبنا رہی ہیں

خاتون نے لندن میں عابد شیرعلی کو گھیر لیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 22 اکتوبر 2020 07:02

جائیں جا کر ایجنسیوں سے کہیں جن کے کہنے پر آپ ویڈیوبنا رہی ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء) سیاستدانوں کی ویڈیوز اکثر سامنے آتی ہی رہتی ہیں کہ جب ان کے ووٹرز انہیں گھیر کر اپنے ووٹ کا حساب مانگتے یا ملک میں کی گئی کرپشن کا سوال کرتے ہیں۔ مگر ان سیاستدانوں میں ن لیگ سب سے آگے ہوتی ہے جنہیں لندن میں عوام گھیر لیتے اور فقرے چست کرتے نظر آتے ہیں۔میا ںنواز شریف کی پارک میں واک ہو،شہباز شریف کی مال میں شاپنگ،اسحاق ڈار کی چہل قدمی یا حسین نواز کے فلیٹ کے سامنے شور شرابہ ساری ویڈیوز ہی وائرل ہوتی ہیں۔

مگر اس وقت سوشل میڈیا پر ن لیگ کے راہنما عابد شیر علی کی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک خاتون نے انہیں نواز شریف کے گھر کے باہر گھیر لیااور سوال و جواب کیا۔عابد شیر علی ہاتھ میں کافی کا مگ لیے باہر سے اپنی رہائش گاہ یعنی نواز شریف کے فلیٹ میں جا رہے تھے کہ پیچھے سے ایک خاتون نے آواز دی ”بھائی صاحب،رک جائیں ذرا تصویر تو بنانے دیں،“

عابد شیر علی رکے ،پیچھے مڑ کر دیکھا مسکرائے اور کہا کہ بس اب بن گئی فوٹو۔

(جاری ہے)

خاتون چونکہ ویڈیو بنا رہی تھی تو اس نے عابد شیر علی کے سوال کا جواب دینے کی بجائے کہا کہ یہ دیکھیں جی کیسے کیسے لوگ یہاں گھوم پھر رہے ہیں جو ہمارے ملک کو لوٹ کر یہاں آ جاتے ہیں۔اس پر عابد شیر علی چل پڑے اور اپنے فلیٹ کی سیڑھیاں چڑھنے لگ گئے۔خاتون بھی ان کے تعاقب میں پیچھے آئی اور کہا کہ ہمارے ملک کو لوٹ کر کھا گئے اور اب یہاںگھوم رہے ہیں۔

خاتون گویا ہوئی کہ چڑھ جائیں سیڑھیاں چڑھ جائیں چوروں کے بادشاہ بلکہ چوروں کے بھائی۔اس پر عابد شیر علی نے خاتون سے کہاکہ جائیں جا کر ایجنسیوں سے کہیں۔ خاتون نے کہا کہ آپ اپنے آقاﺅں کویہاں تو بچا لو گے مگر آخرت میں کیا کرو گے اللہ کو بھی تو جواب دینا ہو گا۔اس پر عابد شیر علی نے کہاکہ آپ ایجنسیوں کے کہنے پر ویڈیو بنا رہی ہیں تو خاتون نے کہا کہ ایجنسیوں کو چھوڑو آپ اپنا جواب دو۔اس پر عابد شیر علی جواب دیے بغیر گھر کے اندر داخل ہو گئے۔