بھارتی سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر آلود پراپیگنڈے میں اضافہ

2018ء کے عام انتخابات کے بعد پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں تیزی آئی ، جس کے 4 بڑے اہداف رہے ، جن میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی ، پاک فوج ، پاکستان میں انتشار پھیلانا اور کشمیر و سی پیک کو سبوتاژ کرنا شامل ہے، انسٹیٹیوٹ آف پالیسی ریسرچ کی تازہ ترین رپورٹ

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 22 اکتوبر 2020 11:57

بھارتی سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر آلود پراپیگنڈے میں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء) بھارتی سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر آلود پراپیگنڈے میں اضافہ ہو گیا ، اس کا انکشاف انسٹیٹیوٹ آف پالیسی ریسرچ کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف پالیسی ریسرچ کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان کے خلاف ہندوستانی پراپیگنڈہ کی نشاندہی کی گئی ، جس سے معلوم ہوا کہ بھارتی سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر آلود پراپیگنڈے میں اضافہ ہوا ہے ، جہاں 2018ء کے عام انتخابات کے بعد پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں تیزی آئی ، اگست سے اب تک بھارتی پراپیگنڈے کے 4 بڑے اہداف رہے، جن میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ مرکزی اور اہم ہدف رہے ، بھارتی پراپیگنڈے میں پاک فوج کیخلاف مہم دوسرا بڑا ٹارگٹ رہا، پاکستان میں انتشار پھیلانے کیلئے زہر افشانی تیسرا بڑا ہدف تھا ، جب کہ کشمیر اس پراپیگنڈے کا چوتھا ہدف رہا ، اس کے ساتھ ساتھ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھرت کی طرف سے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال تاحال جاری ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران بارودی مواد سے بھرا تھیلا اور 8 بم برآمد کیے گئے ،تفصیلات کے مطابق قمر دین کاریز میں انٹیلی جنس ایجنسیز نے آپریشن کیا ہے اس دوران دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ،آپریشن میں تیار حالت میں 8 بم برآمد ہوئے جب کہ ہر بم 6 سے 8 کلو وزنی ہے ،آپریشن میں 12 سے 15 کلو وزنی بارودی مواد سے بھرا بیگ بھی ملا ،برآمد کیے گئے سامان میں ریموٹ ، ڈیٹو نیٹرز ، بال بیرنگ اور تاریں بھی شامل ہیں ،کالعدم ٹی ٹی پی نے دھماکہ خیز مواد ژوب اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے لیے چھپا رکھا تھا ،بارودی مواد ممکنہ چور پر افغانستان سے لایا گیا تھا۔