Live Updates

حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کررہی ہے‘ مد یحہ خان

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) تحریک انصا ف لاہور نار تھ کی ایڈیشنل سیکرٹری جنر ل نار تھ ر مد یحہ خان نے کہاہے کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کررہی ہے ،ادارے عوام کو تکالیف اور مشکلات کے ازالے کیلئے متحرک ہو کر کام کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ سابق حکمرانوں کی غلط ترجیحات اور پالیسیوں سے ملک و قوم کے مسائل بڑھے۔

قومی اداروں کی تباہی کے ذمہ دار برسوں اقتدار میں رہنے والی دو سیاسی جماعتیں ہیں جنہوں نے ملک و قوم کو بے دریغ لوٹا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو کرپشن سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کی وفاقی اورپنجاب حکومت کو اپوزیشن سمیت کسی سے کوئی خطرہ نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات