اپوز یشن کی کر پشن پر’’ مٹی پا ئو‘‘ خواہش پوری نہیں ہو گی‘میاں جاو ید علی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء)پی ٹی آئی سپور ٹس اینڈ کلچر فیڈر یشن پنجا ب کے صدر میاں جاو ید علی نے اپنے جاری بیان میںکہا ہے کہ اپوز یشن کی کر پشن پر’’ مٹی پا ئو‘‘ خواہش پوری نہیں ہو گی،گیارہ جماعتو ں کے سامنے اکیلا عمران خان ڈ ٹ کر کھڑا ہے جس نے سب کی اصلیت ظاہر کر دی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ اپوز یشن کی حکومت کیخلا ف تحریک میں عوام کی ہمدردی کا کو ئی عنصر موجود نہیں سب جماعتو ں کے قائد ین کا ایک ہی درد ہے کہ ہمارے کیسو ں کوختم کرکے ہمیں این آراو دیا جائے ۔