Live Updates

ہر سال کی طرح اس سال بھی 12 ربیع الاول جوش و جذبے سے منایا جائے گا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:33

ہر سال کی طرح اس سال بھی 12 ربیع الاول جوش و جذبے سے منایا جائے گا
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) سنی تحریک لاہور ڈویژن کے صدر علامہ مولانا شیر محمد مجتبائی نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 12 ربیع الاول جوش و جذبے سے منایا جائے گا اور یہ دن اہلسنت کے نزدیک بہت ہی بابرکت اور بہت اہمیت کا حامل ہے اس دن ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وا?لہ وسلّم کی پیدائش مبارکہ ہوئی اور یہ دن ہمارے لئے سب سے بڑی عید کا دن ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے " این این آئی" کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس ماہ مقدس میں سنی تحریک سربراہ سنی تحریک علامہ مولانا صاحبزادہ محمد بلال سلیم قادری الشامی کی سربراہی میں لاہور ڈویڑن سمیت ملک پاکستان میں جلوس ریلیوں اور محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ۔لاہور میں سنی تحریک گزشتہ رات شاہ جمال کالونی والٹن روڈ لاہور میں سربراہ سنی تحریک محمد بلال سلیم قادری صاحب کی تشریف آوری اور اجلاس کی صدارت اجلاس میں سنی تحریک پنجاب کے صدر علامہ محمد مجاہد عبدالرسول خان صاحب بھی جلوہ فرما اجلاس میں راجہ محمد امجد حسین خان نقشبندی صاحب کو لاہور کا صدر اور مفتی شفاقت علی ہمدمی صاحب کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیاہے۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :