اسرائیل کے ساتھ امن سوڈان کے بہترین مفاد میں ہے،امریکی وزیرخارجہ

ہمیں امید ہے کہ وہ یہ کام کریں گے اور ہمیں یہ بھی توقع ہے کہ وہ بہت جلد یہ کام کریں گے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:38

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سوڈان (السودان) بہت جلد اسرائیل کو تسلیم کر لے گا جبکہ امریکا نے سوڈان کا نام دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے حذف کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مائیک پومپیو نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکا یہ چاہتا ہے کہ ہرملک اسرائیل کو ایک جائز صہیونی ریاست کے طور پر تسلیم کرے اور صہیونیوں کے ایک ملک کے طور پر اپنا وجود برقرار رکھنے کے بنیادی حق کو تسلیم کرے۔

مائیک پومپیو نے کہاکہ ہم ان کے ساتھ پوری جاں فشانی سے اس معاملے پر کام کررہے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا خودمختار فیصلہ سوڈانی حکومت کے کہاں تک مفاد میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ یہ کام کریں گے اور ہمیں یہ بھی توقع ہے کہ وہ بہت جلد یہ کام کریں گے۔