سعودی عرب کی تاریخ میں دوسری خاتون سفیرامال یحیی المعلمی کا ناروے میں تقرر

دیگر تمام نئے سفیروں نے شاہ سلمان کے سامنے ورچوئلی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا،تقررنامے جاری

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:38

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) سعودی عرب نے امال یحیی المعلمی کو ناروے میں اپنی نئی سفیر مقرر کیا ہے۔ وہ سعودی عرب کی تاریخ میں دوسری خاتون سفیر ہیں جنھیں بیرون ملک تعینات کیا گیا ہے۔ان سے پہلے شہزادی ریما بنت بندر کو امریکا میں سعودی عرب کی سفیر مقررکیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امل یحیی المعلمی سمیت متعدد سعودی سفیروں کوحال ہے میں مختلف ملکوں میں تعینات کرنے کے تقرر نامے جاری کیے گئے ہیں۔

ان تمام نئے سفیروں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے ورچوئلی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ۔حلف برداری کی اس تقریب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔ سعودی عرب کے مالدیپ ، ہنگری ، نائیجیریا، بوسنیا ہرزی گووینا، یوگنڈا اور میکسیکو میں نئے نامزد سفیروں نے بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے روبرو اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ہے۔