احد چیمہ کے وکیل اشتر اوصاف کرانا وائرس کا شکار، سماعت ملتوی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 13:55

احد چیمہ کے وکیل اشتر اوصاف کرانا وائرس کا شکار، سماعت ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) احد چیمہ کے وکیل اشتر اوصاف کرانا وائرس کا شکار ہو گئے،اشتر اوصاف کی علالت کے باعث درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کر دی گئی ۔ جمعرات کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔دور ان سماعت وکیل اعظم نذور تارڑ نے کہاکہ اشتر اوصاف کرونا کیوجہ سے پیش نہیں ہوئے۔

وکیل نیب عمران الحق نے کہاکہ اگر یہی بات پہلے بتا دی جاتی تو بہتر ہوتا۔

(جاری ہے)

وکیل نیب نے کہاکہ مقدمہ کی بڑی فائلیں پڑھ کر آتے ہیں۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ وکیل بیمار ہے تو مقدمہ کی سماعت سے پہلے آگاہ کریں۔ وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ہمیں تو اشتر صاحب نے بتا دیا تھا۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ اعظم نذیر صاحب آپ تو اشتر صاحب کے ساتھ ہوتے ہیں، آپ تو بار کے لیڈر بھی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ التواء کی آواز زور سے لگائیں تاکہ سب کو سنائی دے ۔عدالت نے کیس کو تین رکنی بینچ کے سامنے لگانے کا حکم دے دیا۔ بعد ازاں احد چیمہ درخواست ضانت پر سماعت دس روز کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :