مری ہلز غیر قانونی تعمیرات سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت پندرہ روز کیلئے ملتوی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 13:55

مری ہلز غیر قانونی تعمیرات سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت پندرہ روز کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ نے مری ہلز غیر قانونی تعمیرات سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت پندرہ روز کیلئے ملتوی کر دی ۔ منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ کمیشن کی ابتدائی رپورٹ آگئی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ رپورٹ آج ہی آئی ہے ابھی مجھے موصول نہیں ہوئی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ رپورٹ میں کمیشن کو درپیش مشکلات کا بھی بتایا گیا ہے،متعلقہ اتھارٹیز سے بات کر کے کمیشن کے مسائل حل کروائیں۔ انہوںنے کہاکہ کیس کو پندرہ روز بعد دوبارہ سنیں گے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 15 روز کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔