ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس 28اکتوبر کو طلب

جمعرات 22 اکتوبر 2020 13:55

ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس 28اکتوبر کو طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس 28اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ماتحت عدلیہ کی ججز کی کاکردگی کاجائزہ لیاجائے گا ۔اجلاس میں انتظامی کمیٹی کے ممبرفاضل ججزصاحبان شرکت کریں گے۔