میگا کرپشن کیسز پر جاری تحقیقات کو جلد نمٹانے کیلئے تیز ترین پیشرفت کیلئے ایپیکس انویسٹی گیشن ریویو ٹیم قائم

چار سینئر ڈائریکٹرز پر مشتمل ٹیم روزانہ کی بنیاد پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو ہائی پروفائیل کیسز پر پیشرفت سے آگاہ کریگی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 13:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے میگا کرپشن کیسز پر جاری تحقیقات کو جلد نمٹانے کیلئے تیز ترین پیشرفت کے لئے ایپیکس انویسٹی گیشن ریویو ٹیم بنا دی ۔اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ڈائریکٹرز پر مشتمل ٹیم کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے میگا سکینڈل پر روزانہ پیشرفت کے حوالے سے ٹیم بنا دی ۔

(جاری ہے)

چار سینئر ڈائریکٹرز پر مشتمل ٹیم روزانہ کی بنیاد پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو ہائی پروفائیل کیسز پر پیشرفت سے آگاہ کرے گی۔ ترجمان کے مطابق ٹیم ڈائریکٹر ویجلینس عبدالسلام عارف کی سربراہی میں کام کرے گی جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن شفقت اللہ مشتاق، ڈائریکٹر لیگل اور ڈائریکٹر ٹیکنکل ٹیم میں شامل ہوں گے ۔ڈی جی اینٹی کرپشن اینٹی گوہر نفیس کے مطابق ایپیکس انویسٹی گیشن ریویو ٹیم قبضہ مافیا اور غیر قانونی پیٹرول پمپس کی خلاف جاری کریک ڈائون پر روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت سے آگاہ کرے گی،ٹیم آٹا اور شوگر ملز سکینڈل پر ریکوری کی بھی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرے گی۔