ریڈیو پاکستان سے 1069ملازمین جبر ی طور پر فارغ کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعرات 22 اکتوبر 2020 13:58

ریڈیو پاکستان سے 1069ملازمین جبر ی طور پر فارغ کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ریڈیو پاکستان سے 1069ملازمین جبر ی طور پر فارغ کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے ریڈیو پاکستان کے 749ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا ہے،پی بی سی نے دو ماہ قبل ریڈیو پاکستان کے 320ملازمین کو فارغ کیا تھا،ایک کروڑ نوکریاں دینے والی حکومت ڈھائی سال میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ بیروزگار کرچکی ہے۔ مطالبہ ہے کہ ریڈیو پاکستان سے جبر نکالے ملازمین کو دوبارہ نوکریوں پر بحال کیا جائے۔