پنجاب فوڈاتھارٹی نے فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کے دوران دوکو سیل کردیا ،ایک کی پروڈکشن بند،ایک کو جرمانہ ، 2کو اصلاحی نوٹس جاری

جمعرات 22 اکتوبر 2020 13:58

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) پنجاب فوڈاتھارٹی نے فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کے دوران دوکوسیل ،ایک کی پروڈکشن بند،ایک فوڈ پوائنٹ کو جرمانہ جبکہ 2کو اصلاحی نوٹس جاری کردئیے ۔ڈی جی فوڈاتھارٹی عرفان کے مطابق گندے انڈوں اور کھلے رنگو ں کے استعمال پر ڈوبن پورہ لاہور میں رحمت بیکری کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بیکری مصنوعات میں استعمال کی جانے والی کریم میں کیڑوں اور مکھیوں کی بھرمار پائی گئی۔

ملاوٹی مصالحہ جات کی موجودگی پر رینالہ خورد میں ما شااللہ سپر سٹور کو سربمہر کیا گیا۔ممنوعہ گٹکا اور زائدالمیعاد بسکٹس فروخت کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔فیصل آباد میں نیلے ڈرموں کے استعمال پر رانا لطیف مربہ یونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ غیر معیاری اشیا ئے خورونوش کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہو تا ہے۔