مسلم لیگ(ن) کا دورہ حکومت گزشتہ نصف صدی پر بھاری ہے‘سردار وقار حسین

جمعرات 22 اکتوبر 2020 14:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل مظفرآباد سردار وقار حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ کا دورہ حکومت گزشتہ نصف صدی پر بھاری ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں چار سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔موجودہ چار سالہ دور حکومت کے ترقیاتی منصوبے صرف فائلوں میں مکمل نہیں ہوئے بلکہ زمین پر نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں اضافہ تیرہوں ترمیم،ختم نبوت بل، پی ایس سی کی تشکیل نو،این ٹی ایس کا قیام ن لیگی دور حکومت کے ایسے کارنامے ہیں جو عملی طور پر عام آدمی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ن لیگ نے سفارش رشوت کا کلچر ختم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا۔جس کا کریڈٹ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں شاندار کارکردگی کی بناء پر عوامی دلوں رپ راج کر رہی ہے اور آمدہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے دوبارہ کامیابی حاصل کریگی۔