پی آئی اے نے نے سینئر عہدوں پر کام کرنے افیشیٹنگ فضائی عملے کے عہدے کم دئیے

جمعرات 22 اکتوبر 2020 14:25

پی آئی اے نے نے سینئر عہدوں پر کام کرنے افیشیٹنگ فضائی عملے کے عہدے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے سینئر عہدوں پر کام کرنے افیشیٹنگ فضائی عملے کے عہدے کم دئیے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی قومی ایئرلائن نے فضائی عملے کو کام کر نے سے روکنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ نے پرسر، سینر فلائٹ پر سر، سینر اسٹیورڈ، کے عہدے بھی کم کر دیے جبکہ پی آئی اے میں کیبن کریو کو الاٹ کی گئی فلائٹس یکم نومبر سے منسوخ کردی جائینگی۔

جی ایم فلائٹ سروس نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ یکم نومبر سے فلائیٹ بغیر اسائنمنٹ والے عہدے کے مطابق دی جائے گی جبکہ اضافی الاونس جو ان اسائنمنٹ کی مد میں ادائگیاں بھی ختم کردی جائیں گیں۔جی ایم فلائٹ سروس کے مطابق نئے روسٹر کی وجہ سے پہلے سے جاری اسائمنٹ اور الاوئنسس کو ختم کردیا گیا جس کے بعد نئے روسٹر میں کیبن کریو کو عہدے کی مناسبت سے ڈیوٹی لگائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :