جیکب آباد محکمہ تعلیم می ںاضافی اخراجات پر تحقیقات کے لئے دوبارہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 15:58

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) جیکب آباد محکمہ تعلیم میںاضافی اخراجات پر تحقیقات کے لئے دوبارہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی سیکریٹری تعلیم کا تین رکنی کمیٹی تین ہفتوں میں تین اضلاع کی تحقیقات کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق سیکریٹری تعلیم سندھ نے محکمہ خزانہ کی جانب سے 2014میں اضافی اخراجات پر لکھے گئے خط کے بعد ایک بار پھر دوبارہ ایڈیشنل سیکریٹری پرائمری ،ایڈیشنل سیکریٹری کوآرڈینیشن اور ڈپٹی سیکریٹری بی اینڈ ایف پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیکر تین ہفتوں میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے تین رکنی کمیٹی ضلع جیکب آباد سمیتکشمور ایٹ کندھ کوٹ اور قمبر شہداد کوٹ کے محکمہ تعلیم میں ہونے والے اضافی اخراجات کی تحقیقات کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :