وزیر اعظم کا قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام ایک اہم پروگرام ہے،عمر حمید خان

جمعرات 22 اکتوبر 2020 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2020ء) : وفاقی سیکرٹری وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق عمر حمید خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام ایک اہم پروگرام ہے،ہم وزیراعظم کے زرعی وڑن کو عملی جامہ پہنائیں گے، کووڈ۔ 19 اور ٹڈی دل سے زرعی صورتحال کافی بدل گئی ہے، ا ن خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو وفاقی زرعی کمیٹی (ربیع) اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد پیداواری ہدف کے لئے ? حکمت عملی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ہم وزیراعظم کے زرعی وڑن کو عملی حقیقت میں لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ۔ 19 اور ٹڈی دل سے زرعی صورتحال کافی بدل گئی ہے۔اس بحران کی دوران تحفظ خوراک کی ذمہ داری وفاق اور صوبوں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام ایک اہم پروگرام ہے۔فصل رپورٹنگ سروسز کو اعداد۔ وشمار کا تقدس رکھنا چاہیے۔ عمر حمید خان نے کہا کہ ڈیٹا کو لے کر ڈیش بورڈ بنایا جا? گا۔ایگو زوننگ کے قوانین میں صوبوں کے ساتھ مل کر ترامیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مزاحم بیج کی ضرورت ہے۔اس اجلاس کا خیالیہ ’نئی زرعی معیشیت کا بیج لگانا‘ رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :